ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر 4 میزائل داغے(iran fire 4 missles) گئے،تین میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے جبکہ ایک سمندر میں جا گرا، بیان
ایران کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر مبینہ طور پر 4 میزائل داغے گئے ہیں جس کی تصدیق اماراتی وزارتِ دفاع اور عرب میڈیا رپورٹس میں کی گئی ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق ان میں سے تین میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے گئے جبکہ ایک سمندر میں جا گرا۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی اور شارجہ کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت، مقررہ مدت میں فیصلہ نہ سنانا قانون کیخلاف ورزی قرار
دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فجیرہ میں ایران کے ڈرون حملے کے بعد ایک پیٹرولیم صنعتی مقام پر آگ بھڑک اٹھی، جسے بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔









