خلیج میں بڑھتی کشیدگی اور سپلائی خدشات(oil rate fluctions) کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے
آبنائے ہرمز کی بندش اور آئل ٹینکروں پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ہو گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 3.59 ڈالر اضافے کے بعد 105.53 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 5.88 ڈالر بڑھ کر 114.05 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
اسی طرح عالمی بینچ مارک ابوظبی مربان کروڈ بھی 2.74 ڈالر مہنگا ہو کر 106.50 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی، گلشن اقبال میں اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر میں 40 لاکھ کی ڈکیتی،مقدمہ درج
ماہرین کے مطابق خلیج میں بڑھتی کشیدگی اور سپلائی خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔ جس کے عالمی معیشت پر بھی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔









