لاہور ہائیکورٹ(Lahore High Court) نے 35 ججوں کو مختلف اضلاع کا انسپکشن جج تعینات کردیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم لاہور سمیت تمام اضلاع کی انسپکشن جج ہوں گی۔
جسٹس عابد عزیز شیخ راولپنڈی، جسٹس صداقت علی خان سرگودھا، جسٹس شہباز رضوی گوجرانوالہ، جسٹس فیصل زمان ملتان، جسٹس مسعود عابد نقوی فیصل اباد، جسٹس مرزا وقاص رؤف ساہیوال کے انسپکشن جج ہوں گے۔
جسٹس محمد اقبال شیخوپورہ اور جھنگ، جسٹس شہرام سرور بہاولپور اور اوکاڑٰہ، جسٹس ساجد محمود سیٹھی بہاولنگر، جسٹس جواد حسن اٹک، جسٹس طارق سلیم شیخ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے انسپکشن جج مقرر کیے گئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:معرکہ حق: مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی قوم اور پاک فوج کو مبارکباد
جسٹس مزمل اختر شبیر خانیوال، جسٹس فاروق حیدر قصور اور جہلم، جسٹس وحید خان خافظ اباد اور ننکانہ صاحب، جسٹس رسال حسن نارروال اور جسٹس عاصم خفیظ پاکپتن، جسٹس صادق محمد رحیم یار خان کے انسپکشن جج مقرر کر دیئے گئے۔
جسٹس احمد ندیم ارشد بھکر، میانوالی،ڈی جی خان اور مظفر گڑھ، جسٹس طارق ندیم لودھراں، جسٹس امجد رفیق راجن پور، جسٹس عابد حسین چھٹہ چکوال اور خوشاب، جسٹس انوار حیسن وہاڑی، جسٹس علی ضیا باجوہ گجرات، جسٹس سلطان تنویر احمد سیالکوٹ کے انسپکشن جج مقرر کردیے گئے۔









