ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف(Bagher Ghalibaf) نے کہا ہے کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اور اتحادیوں نے جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کی سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایک نئی حکمتِ عملی اب مضبوط ہوتی جا رہی ہے، آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال کے تسلسل سے امریکا پریشان ہے، آبنائے ہرمز پر امریکا پریشان ہے جبکہ ہم نے تو ابھی آغاز بھی نہیں کیا۔
علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عبّاس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں کے باعث امریکا سے بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:جنوبی افریقہ: مگرمچھ کے پیٹ سے انسانی باقیات برآمد
ایک بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا کو اپنا برا چاہنے والوں سے محتاط رہنا چاہیے جو امریکا کو پھر سے دلدل میں گھسیٹنا چاہتے ہیں، اسی طرح متحدہ عرب امارات کو بھی محتاط رہنا چاہیے۔









