بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کور کمانڈرز کانفرنس، انسداددہشتگردی اور قومی سلامتی پر دو ٹوک مؤقف، آئی ایس پی آر

راولپنڈی میں سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈرز کانفرنس (corcommander confrence)منعقد ہوئی، جس میں ملکی سلامتی، انسداد دہشتگردی اقدامات اور علاقائی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس کے شرکاء نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء اور شہریوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کی قربانیاں قومی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔

فورم نے ملک بھر میں جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے دہشتگرد نیٹ ورکس اور ان کے معاون ڈھانچے کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کانفرنس میں افغانستان سے متعلق صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور پاکستان کے خلاف عائد الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ تمام کارروائیاں صرف دہشتگرد عناصر اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف کی جاتی ہیں۔

فورم نے علاقائی سلامتی کے تناظر میں تحمل، ذمہ داری اور باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اجلاس میں “معرکۂ حق” کے ایک سال مکمل ہونے پر قوم اور افواج کو مبارکباد دی گئی اور اسے قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور خودمختاری کے تحفظ کی علامت قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:نیب عدالت، عمران خان سے ملاقات کی درخواست فضول قرار، درخواستگزار پر جرمانہ

کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ ابھرتے خطرات کے پیش نظر آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید مضبوط بنائیں اور ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار رہیں۔