اسلام آباد انتظامیہ نے وزیراعظم(wazirazam) کی کفایت شعاری مہم کے تحت کاروباری اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ہوٹل، تندور، کریانہ اسٹورز، بیکری اور شادی ہالز رات 10 بجے بند جبکہ فارمیسی، اسپتال، پیٹرول پمپ اور ملک شاپس کو استثنیٰ حاصل
فیصلے کے مطابق دکانیں رات 8 بجے بند کر دی جائیں گی جبکہ بعض ضروری شعبوں فارمیسی، لیبارٹریز، میڈیکل اسٹورز اور اسپتال کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
اسی طرح پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشنز، ملک شاپس اور اسپورٹس جم بھی اپنے معمول کے اوقات کے مطابق کام جاری رکھ سکیں گے۔
دوسری جانب ہوٹل، تندور، کریانہ اسٹورزاورگروسری شاپس کو رات 10 بجے بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فروٹ اور سبزی فروشوں کے ساتھ بیکریوں کو بھی رات 10 بجے تک کاروبار بند کرنا ہوگا۔
مزید برآں، شادی ہالزاورمارکیزکو بھی رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ توانائی کے استعمال میں کمی اورکفایت شعاری کو فروغ دیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت کیا گیا ہے جس کا مقصد توانائی کے اخراجات میں کمی اور نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کا پانی روکنے کی بھارتی کوشش جنگ تصور ہو گی: نائب وزیراعظم
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔









