بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، شاہد کپور کی اہلیہ کے ہمراہ تصاویر وائرل

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔

اداکار شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیر نگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

میرا کی جانب سے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دونوں نے مشہور زمانہ بالی ووڈ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے ایک منظر پر پوز دے کر تصویر بنوائی۔

تصویر میں شاہد کپور میرا راجپوت کا ہاتھ تھامے کھڑے ہیں اور دونوں کے چہروں پر دلفریب مسکراہٹ ہے۔

چند روز قبل ہی شاہد اور میرا نے اپنی شادی کی ساتویں سالگرہ منائی تھی اور انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔

واضح رہے کہ شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میرا راجپوت آج کل چھٹیاں منانے کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچے ہوئے ہیں۔