وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے کے اقدامات کے تحت ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے لیے ٹینڈر کھول دیا۔
ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کو پہلے کے مقابلے میں کم قیمت پر بولیاں ملی ہیں۔وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق گندم کی درآمد کے لیے ٹی سی پی کو 13 بولیاں موصول ہوئیں جن میں 12بولیاں موزوں قرار دی گئیں۔
ذرائع کے مطابق ٹی سی پی کو کراچی کے لیے کم سے کم بولی 339.36 ڈالر فی میٹرک ٹن موصول ہوئی، گوادر کے لیے ٹی سی پی کو کم سے کم بولی 340.36 ڈالر فی میٹرک ٹن ملی۔
مزید پڑھیں:گوجرانوالہ، والی بال میچ کے دوران جھگڑے پر فائرنگ، چچا بھتیجا قتل
اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بولی دہندگان کو کسی بھی شکایت کے لیے کل شام 6 بجے تک کا وقت دے دیا گیا۔ وفاقی حکومت ٹینڈر ایوارڈ کرنے سے متعلق فیصلہ بعد میں کرے گی، ٹی سی پی نے وفاقی حکومت کے فیصلے پر گندم درآمد کا ٹینڈر جاری کیا تھا۔









