بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے روزانہ کتنے وقت تک چہل قدمی کرنی چاہیے؟

جسم میں شکر یا شوگر کی مقدار اس وقت بڑھنے لگتی ہے جب جسم انسولین کو استعمال کرنے سے قاصر ہوجاتا ہے جو غذا کو جسمانی توانائی میں بدلنے کا کام کرنے والا ہارمون ہے۔

بلڈ شوگر لیول ایسے افراد کا بھی بڑھ سکتا ہے جو ذیابیطس کے شکار نہ ہوں اور اگر وہ علاج نہ کرائیں تو اعصاب، گردے، آنکھوں کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ امراض قلب کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔

یہ بات پہلے ہی سامنے آچکی ہے کہ بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے کے لیے چہل قدمی کو عادت بنانا مفید ہوتا ہے۔مگر سوال یہ ہے کہ روانہ کتنی دیر تک چہل قدمی کرنا بلڈ شوگر کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے ضروری ہے؟

جوان افراد میں بہت تیزی سے عام ہونیوالے کینسر کے پھیلاؤ کی اہم وجہ دریافت۔اس سوال کا جواب ایک نئی طبی تحقیق میں دیا گیا ہے۔

جرنل اوبیسٹی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ بہت زیادہ وقت بیٹھنے کی بجائے دن بھر میں کئی بار مختصر وقت تک چہل قدمی کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

اس تحقیق میں موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کے مالک 30 افراد کو شامل کیا گیا جو روزانہ 6 گھنٹے سے زائد وقت بیٹھ کر گزارتے تھے۔

انہیں 6 ہفتوں تک ہر ہفتے 5 دن 45 منٹ تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے کی ہدایت کی گئی۔لوگوں کو ڈپریشن کا شکار بنانے والی اہم وجہ دریافت

ان افراد کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو 45 منٹ تک مسلسل چہل قدمی کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو دن بھر میں کئی بار چہل قدمی کرکے یہ ہدف پورا کرنا تھا۔

6 ہفتوں بعد دونوں گروپس کے نتائج کے موازنے سے علم ہوا کہ دن میں کئی بار چند منٹ تک چہل قدمی کرنے والے افراد کے بلڈ شوگر کی سطح میں نمایاں بہتری آئی۔

تحقیق کے مطابق گلوکوز ٹیسٹ کے دوران مختصر وقت تک چہل قدمی کرنے والوں کے بلڈ گلوکوز کی سطح زیادہ وقت تک مستحکم رہی جبکہ اتار چڑھاؤ میں کمی آئی۔

آسان الفاظ میں ان افراد کے بلڈ شوگر کی سطح مند سطح زیادہ وقت تک برقرار رہی جبکہ دن بھر مسلسل گلوکوز مانیٹرنگ میں بلڈ شوگر کی سطح اچانک بڑھنے یا کمی کا رجحان گھٹ گیا۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ جسمانی سرگرمیوں کو دن بھر میں کرنے کی عادت بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی چہل قدمی کو معمولات زندگی کا حصہ بنانا۔

انہوں نے کہا کہ تو صرف ایک بار زیادہ وقت تک چہل قدمی پر انحصار کرنے کی بجائے بیٹھنے کے تسلسل کو توڑنے کے لیے ہر چند گھنٹوں میں کچھ وقت تک چہل قدمی کو عادت بنانا چاہیے۔

اس سے قبل ستمبر 2023 میں جرنل اسپورٹس میڈیسن شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہر بار کھانے کے بعد 2 سے 5 منٹ تک چہل قدمی کرنے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق کے مطابق کھانے کے بعد محض کھڑے ہونے سے بھی بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنا ممکن ہو سکتا ہے، مگر اس طرح کھڑے ہوں جیسے آپ قدم آگے بڑھا رہے ہوں۔

کچھ افراد نیند کے دوران اچانک ایک جھٹکے ساتھ بیدار کیوں ہوتے ہیں؟ سائنسدان اہم وجہ جاننے میں کامیاب

محققین نے بتایا کہ ہر بار کھانے کے بعد کچھ وقت تک کھڑے رہنے سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں اوسطاً 9.51 فیصد کمی آتی ہے۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ ہلکی پھلکی چہل قدمی سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں اوسطاً 17.01 فیصد کمی آتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی جگہ کچھ وقت تک کھڑے ہونے اور ہلکی پھلکی چہل قدمی سے دن بھر بیٹھ کر وقت گزارنے سے بلڈ گلوکوز کی سطح پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی روک تھام ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں:ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن ایک بار پھر ریسلنگ رنگ میں نظر آئینگے

محققین نے بتایا کہ کھڑے ہونے اور چہل قدمی سے مسلز میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے، جو اس کام کے لیے گلوکوز کو استعمال کرتے ہیں اور بلڈ شوگر کی سطح کم ہوتی ہے۔