کراچی(شوبز ڈیسک)سوشل میڈیا شوبز شخصیات اکثر اپنے بچپن کی تصاویر شئیر کر دیتے ہیں جنہیں پہچاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔
کیا آپ تصویر میں موجود بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو ہم آپ کو کچھ اشارے دیتے ہیں۔

یہ اداکارہ پاکستان کے علاوہ ہندوستانی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں جس کے بعد ان پر کافی تنقید بھی کی گئی تھی اور یہ اپنے بولڈ فوٹو شوٹس اور بولڈ بیانات کی وجہ سے میڈیا میں اِن رہتی ہیں۔
اداکارہ کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی اور بہن بھی پاکستان کی مشہور شخصیات ہیں ، ان کے بھائی پاکستانی ڈراموں کے مشہور اداکار فیروز خان ہیں اور ان کی بہن بھی خاصی مشہور ہوسٹ دعا ملک ہیں۔

جی ہاں یہ بچی کوئی اور نہیں بلکہ مشہور و معروف اداکارہ عمیمہ ملک ہیں۔

واضح رہے کہ عمیمہ ملک نے شمعون عباسی سے شادی کی تھی اور بعد میں دونوں کی طلاق ہو گئی تھی لیکن اس کے بعد اداکارہ نے شادی نہیں کی۔









