پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس(navel conference) نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی ہے ، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف(admirl naveed ashrif) نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کی صدارت کی
کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے شرکت کی۔فورم نےمئی 2025 کے پاک بھارت تنازع میں قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا
آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیرروایتی چیلنجز کیخلاف مستقل جنگی تیاریاں برقرار رکھنے پر زور دیا، ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر زور دیا، نیول چیف نے علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کلیدی کردار پر زور دیا۔
فورم نےمئی 2025 کے پاک بھارت تنازع میں قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا، نیول چیف نے تاریخی فتح کو قومی یکجہتی اور غیرمتزلزل عزم کا ثبوت قرار دیا۔
مزید پڑھیں:’طوفان‘، ترک دفاعی کمپنی نے جدید خودکش سمندری ڈرون متعارف کروادیا
فورم نے آپریشنل تیاریوں،جاری اقدامات اور آنے والے واقعات کا جامع جائزہ لیا، بحری آپریشنز کی تیاریوں،علاقائی بحری سلامتی کے تقاضوں پر غور کیا گیا۔









