کراچی میں پانی کا بحران ختم نا ہوسکا، (extensive water shortage)شہر کے مختلف علاقوں میں 15 دن سے پانی کی فراہمی بند ہے، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر لائن نمبر 2 کا مرمتی کام 10 دن بعد بھی مکمل نا ہوسکا جس کی وجہ سے شہر میں پانی کی فراہمی بری طرح متاثر ہے اور شہری مہنگے داموں پانی خرید کر اپنی ضروریات پوری کرر ہے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے لیکن واٹر کارپوریشن کی جانب سے مسلسل غفلت و لاپرواہی کا مظاہرہ کیاجا رہا ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر 27 اپریل کو بجلی کا بریک ڈاون ہوا تھا جس کے باعث لائن نمبر ایک ، دو اور پانچ پھٹ گئی تھی، تاہم دس دن گزرنے کے بعد لائن نمبر دو کا مرمتی کام مکمل نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی بند ہے۔
متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال گلستان جوہر، گبلرک ، لیاقت آباد، ناظم آباد، پی آئی بی کالونی ، اولڈسٹئ ایریا ، محممود آباد سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ لائن نمبر دو کا مرمتی کام اگلے چوبیس گھنٹے میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:اولڈسٹئ ایریا، محممود آباد سمیت متعدد علاقوں میں پانی کی فراہمی متاثر ہے
شہر میں 610 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جا رہا ہے صرف چالیس لاکھ گیلن پانی فراہم نہیں کیاجا رہا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ جلد شہر میں پانی کی فراہمی معمول پر آجائیں گی۔









