بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی تجاویز کا جائزہ لینےکے بعد پاکستان کو آگاہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کیساتھ پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کردی۔ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی(ismail baqui) نےکہا کہ ایران اور امریکا میں پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا جنگ بندی کی امریکی تجاویز کے ساتھ ان پیغامات کے متن کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے، ابھی ایران نے امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب نہیں دیا ہے، یہ جواب جلد پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی تجاویز اب سُکڑ کر ایک صفحے تک محدود رہ گئی ہیں، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول 28 فروری کو شروع ہوئی جنگ جسے امریکا نے آپریشن ایپک فیوری کا نام دیا تھا، اب ختم ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں:چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بھرکے 94 سول ججز کے تقرر و تبادلےکردئیے

صدر ٹرمپ نے کل آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے شروع کیے گئے پراجیکٹ فریڈم کو روکنے کا بھی اعلان کیا تھا۔ٹرمپ نےکہا تھاکہ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان اور دیگر ملکوں کی جانب سے مذاکرات میں پیشرفت کے اشارے ملنے پر کیا۔