واشنگٹن ،امریکا اورایران کے درمیان معاہدے(Iran america agreement) کے امکانات کی مثبت خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔
برینٹ خام تیل 98 ڈالرفی بیرل سے نیچے چلا گیا جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی 91 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔
یورپی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار 189 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 72 ہزار 894 پوائنٹس پر بند ہو۔
مزید پڑھیں:پراجیکٹ فریڈم، سعودی انکار نے ٹرمپ کو آپریشن روکنے پر مجبور کیا: امریکی اخبار
تیل کی قیمتیں کم ہونے سے جاپان، ہانک کانگ اورچین سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔









