بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی سے اہم بل منظور، جائیداد تحفظ، لیگل ایڈ اور سیلز ٹیکس ترامیم کی منظوری

صوبائی حکومت نے مختلف اہم مسودہ قانون منظور کرلیے۔ ایوان نے غیرمنقولہ جائیداد(immovable properties) کی ملکیت کے تحفظ سے متعلق ترمیمی بل 2026 کی منظوری دے دی۔

لیگل ایڈ پنجاب ترمیمی بل 2026 بھی کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ دونوں بل وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ایوان میں پیش کیے۔

اس کے علاوہ پنجاب اسمبلی نے سیلز ٹیکس آن سروسز پنجاب ترمیمی بل 2026 بھی منظور کرلیا، جس کے تحت سروسز سے متعلق ٹیکس نظام میں مختلف قانونی ترامیم کی جائیں گی۔

پنجاب اسمبلی میں احمد اقبال چوہدری کی تحریک التوا پر اسپیکر ملک محمد احمد خان نے گفتگو کا وقت مقرر کیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور احمد اقبال چوہدری نے فیصل آباد میں2سینیٹری ورکرز کے ساتھ واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

احمد اقبال چوہدری نے کہا کہ فیصل آباد میں 2سینیٹری ورکرز سیفٹی سامان کے بغیر گٹرکی صفائی کےلیے گئے، زہریلی گیس سے ایک ورکر جاں بحق ہو گیا۔

مزید پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، 91 ڈالر فی بیرل میں فروخت جاری

سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ کیا ظلم ہے کہ بغیرسیفٹی ورکرز کو گٹروں میں جانےکی اجازت دی جاتی ہے۔ احمد اقبال نے کہا کہ کنٹریکٹر نے ورکرز کوستارہ کالونی میں نجی سوسائٹی میں صفائی کے لیے بلایا،سینٹری ورکرز کے ساتھ افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کی جائیں۔