اسلام آباد، شہباز شریف(shahbaz shrif) اور شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ کے اپنے حالیہ دورے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قطری قیادت سے ملاقاتیں خطے میں امن کے فروغ کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوئیں۔
وزیراعظم نے امیرِ Qatar کے متوقع دورۂ Pakistan کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دونوں برادر ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
مزید پڑھیں:پنجاب اسمبلی سے اہم بل منظور، جائیداد تحفظ، لیگل ایڈ اور سیلز ٹیکس ترامیم کی منظوری
قطر کے وزیراعظم نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔









