اسلام آبادوفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی(nawaf bin saeed almalki) سے ملاقات کی جس دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان توانائی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ ملاقات میں توانائی سلامتی اور ریفائنری اپ گریڈیشن کے آپشنز پر گفتگو کی گئی ۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب مختلف سرمایہ کاری منصوبوں اور ریفائنری اپ گریڈیشن کے امکانات پر کام کر رہے ہیں، تکنیکی سطح پر ہونے والی مشاورت میں طویل المدتی تعاون کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
علی پرویز ملک کا کہناتھا کہ پاکستان سعودی عرب بالخصوص آرامکو کے ساتھ اسٹریٹجک توانائی شراکت داری کو بڑھانے کا خواہشمند ہے ، سعودی سفیر نے کہا کہ خطے میں امن اور علاقائی استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں ۔
وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم سپلائی میں پاکستان کو خصوصی ترجیح دینے پر مشکور ہیں، سعودی سفیر نے پاکستان کو توانائی سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے میں مکمل معاونت کی یقین دہانی کرائی۔
مزید پڑھیں:ایران، امریکا ممکنہ معاہدہ، دستخطی تقریب کہاں، کہنا قبل ازوقت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
علی پرویز کا کہناتھا کہ حکومت عوام کی توانائی ضروریات پوری کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اس ضمن میں سعودی تعاون کی انتہائی قدر کرتے ہیں۔









