یہاں صارفین قدرتی زبان(natural language) میں سوال لکھ کر معلومات حاصل کر سکتے تھے۔انٹرنیٹ کی دنیا کے ابتدائی اور معروف سرچ انجنز میں شامل Ask.com کو تقریباً 30 سال بعد باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ پلیٹ فارم 1996 میں “Ask Jeeves” کے نام سے متعارف ہوا تھا اور گوگل سے بھی پہلے ایک منفرد سرچ سروس کے طور پر مقبول ہوا۔ جہاں صارفین قدرتی زبان میں سوال لکھ کر معلومات حاصل کر سکتے تھے۔
2006 میں اس کا نام تبدیل کر کے Ask.com رکھا گیا۔ کیونکہ یہ دیگر سرچ انجنز کے مقابلے میں اپنی پوزیشن برقرار نہیں رکھ پا رہا تھا۔
انٹر ایکٹیو کارپوریشن کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر عظیم تلاش کا ایک اختتام ہوتا ہے۔ اور اسی حکمت عملی کے تحت سرچ بزنس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں Ask.com بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:دوسری جنگ عظیم فتح کی سالگرہ تقریبات، روس کا 8 تا 10 مئی تک جنگ بندی کا اعلان
بیان کے مطابق یکم مئی 2026 کو Ask.com کو باضابطہ طور پر بند کر دیا گیا۔ کمپنی نے ان لاکھوں صارفین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پر اعتماد کیا، اور ان انجینئرز، ڈیزائنرز اور ٹیموں کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے برسوں تک اس پلیٹ فارم کو فعال رکھا۔









