بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابراعظم انجری کا شکار، بنگلا دیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، طبی معائنہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم (babar azam)انجری کے باعث بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔بائیں گھٹنے کی تکلیف کے باعث میرپور ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں، میڈیکل ٹیم معائنہ کررہی ہے، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بابراعظم بائیں گھٹنے میں انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔بورڈ نے بتایا کہ ٹیم کا میڈیکل پینل ان کی انجری کا تفصیلی معائنہ کررہا ہے اوران کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل میرپور، ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

بابر اعظم کی عدم دستیابی پاکستان ٹیم کیلئے بڑا دھچکا تصور کی جا رہی ہے کیونکہ وہ ٹیم کے اہم ترین بیٹرز میں شمار ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:انٹرنیٹ کی دنیا کا انقلابی سرچ انجن 30 سال بعد باضابطہ بندکردیا گیا

شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان جلد صحتیاب ہوکر میدان میں واپسی کریں گے۔