لاہور ہائیکورٹ نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز(Maryam Nawaz Sharif) کی جانب سے جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس لینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 11 مئی کو درخواست پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے بیانِ حلفی بھی طلب کر رکھا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چودھری شوگر ملز ریفرنس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی لاہور ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے تھے تاہم نیب اب چودھری شوگر ملز کیس ختم کر چکا ہے۔
مزیدپڑھیں:روس کی یومِ فتح تقریبات، غیر ملکی مہمانوں کی آمد، پوتن اہم ملاقاتیں کریں گے
درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کا حکم دے۔









