بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواز شریف نے آزاد کشمیر امیدواروں کے انٹرویوز شروع کر دیے

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف(Nawaz Sharif) نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے لیے قائم پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی صدارت شروع کر دی ہے، جہاں مختلف انتخابی حلقوں سے امیدواروں کے انٹرویوز جاری ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے 45 انتخابی حلقوں سے تعلق رکھنے والے 210 امیدواروں کے انٹرویوز لیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پارٹی صدر محمد نواز شریف سینئر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ امیدواروں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں تاکہ موزوں اور مضبوط امیدواروں کا انتخاب کیا جا سکے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق حتمی فیصلے پارلیمانی بورڈ کے ارکان سے مشاورت کے بعد کیے جائیں گے، جبکہ انٹرویوز میں کامیاب قرار پانے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔