بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورنگی میں انڈوں کی ہول سیل دکان میں آتشزدگی سے انڈے جل گئے

کورنگی میں انڈوں کی ہول سیل(Wholesale Shop) دکان میں آتشزدگی سے دکان میں موجود انڈے ودیگر سامان جل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبر کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب فلیٹ میں آتشزدگی کی اطلاع پرکے ایم سی فائربریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا اورآگ پرقابو پانے کی کوشش شروع کردی۔

فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کو پھیلنے سے روکتے ہوئے کچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق متاثرہ فلیٹ میں دکانیں واقع تھیں۔

مزیدپڑھیں:ہنگو؛ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپیں، 6 شہری شہید، دہشتگرد متعدد لاشیں لیکر فرار

دکان میں موجود انڈے ودیگرسامان جل گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، خوش قسمتی سے آتشزدگی کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔