بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر اگلی قسط کی منظور ی دیدی

واشنگٹن ،آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ (IMF Executive Board)نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان کے اقتصادی پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔

منظوری کے تحت پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:آسٹریلیا نےکالعدم بی ایل اے اور تنظیم کے 3 سینئر رہنماؤں پرپابندیاں عائد کردیں

جبکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) پروگرام کے تحت مزید 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔