اسلام آباد(ممتا زنیوز)وفاقی حکومت نے انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب رائو سردارعلی کوان کی درخواست پرفوری تبدیل کرکے آئی جی ریلوے تعینات کردیاجبکہ پولیس گروپ کے سینئرافسرآئی جی ریلوے فیصل شاہکارکوپنجاب کانیاانسپکٹرجنرل پولیس مقررکیاگیاہے ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان سمیت تحریک انصاف کے تمام رہنمائوں نے آئی جی رائو سردار کو25مئی کوپی ٹی آئی کے کارکنان کولانگ مارچ کوشدید تشددکانشانہ بنانے پرسخت کارروائی کااعلان کررکھاہے۔
وفاقی حکومت نے رائو سردارعلی کوتبدیل کرکے آئی جی ریلوے تعینات کردیا








