بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اب لاہورکونہیں چھوڑوں گا،نئے انتخابات سے ہی تمام مسائل حل ہوں گے ،عمران خان کی صحافیوں سے بات چیت

اسلام آباد(ممتا زنیوز )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وہ پنجاب کےمعاملات میں زیادہ سے زیادہ دلچسپی لیں گے،لاہورکوچھوڑوں گانہیں ہفتہ میں 2دن لاہور قیام کیا کروں گا ،ڈاکٹریاسمین راشد بہت اچھی اورمتحرک ہیں لیکن ان کی صحت کے مسائل ہیں،حماد اظہر کوپاکستان تحریک انصاف پنجاب کی صدارت سونپی جائے گی ،

جمعہ کونجی ٹی وی کوزمان پارک میں اپنی رہائش گاہ پرسینئرصحافیوں سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اب وقت آگیاہے کہ تمام ادارے اپنی حدودمیں رہیں

عمران خان نے ایک بارپھرفوری انتخابات پرزوردیتےہوئے کہاکہ آزادانہ اورشفاف انتخابات سے ہی ملک کے تمام مسائل کاحل ہے،عمران خان نے ملکی معاشی صورتحال پرشدیدتشویش کااظہارکرتےہوئے کہاکہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کے بس میں نہیں کہ وہ حالات کوسنبھال سکے