فیلڈمارشل جنرل عاصم منیرکوبھی سلام جنہوں نےبہترین طریقے سے امانت کی حفاظت کی۔ فتح ان لوگوں کی وجہ سے ہے جو راتوں کو نہیں سوتے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزیدکہنا ہے کہ تمام شہیدوں اوران کی ماؤں کوسلام پیش کرتی ہوں، ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے جنہوں نے ہماری مٹی کی حفاظت کی، پاکستان کے25کروڑ عوام بنیان مرصوص ہیں۔ فیلڈمارشل کو سلام جنہوں نے بہترین طریقے سے امانت کی حفاظت کی۔
معرکہ حق کی مناسبت سے واہگہ بارڈر پر تقریب سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ دعا ہے اللہ پاکستان اور افواج پاکستان کو سلامت رکھے، دعا ہے اللہ تعالیٰ مجھے توفیق دےکہ میں اپنے ملک کا نام روشن کرسکوں، افواج پاکستان کی قربانیوں کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں، ہم بری، بحری اور فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معرکہ حق میں شاندارفتح پرپوری قوم کومبارکباد دیتی ہوں، جس نے بھی اس ریڈلائن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو اسکاغرورخاک میں ملادیا، دشمن کو ایساجواب دیاکہ وہ دیکھتارہ گیا،ہاتھ ملتارہ گیا۔ افواج پاکستان کی قربانیوں کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈمارشل کوبھی سلام جنہوں نے بہترین طریقے سے امانت کی حفاظت کی، شہباز شریف کو بھی سلام جس نےدنیا میں پاکستان کانام روشن کیا، آج نواز شریف کو بھی سلام، جس نےپاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
مریم نواز نے کہا کہ تیسری جنگ عظیم پاکستان نے رکوائی ہے، جوممالک پاکستان کوکٹہرے میں کھڑاکرتے تھے وہی تعریف کررہے ہیں، شہبازشریف اورفیلڈمارشل کی قیادت میں پاکستان نے سفارتی محاذپرجنگ جیتی ہے، پرامیدہوں کہ پاکستان کامیاب ہوکررہے گا۔









