بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معرکہ حق میں شاندار فتح کی سالگرہ، پاکستان مونومنٹ پر پروقار مسلح مارچ پاسٹ

اسلام آباد، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari)، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان، وفاقی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات شریک ہیں۔

تقریب میں غیرملکی سفارتکار بھی شریک ہیں، آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے احترام میں شرکا کھڑے ہوگئے۔ تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی۔

مزید پڑھیں:کم جانگ اُن کے قتل پر فوری ایٹمی حملہ کردیا جائیگا، شمالی کورین آئین میں اہم ترامیم

واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔