لاہور: پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین(dana nayyar mobin) نے اپنے مستقبل، محبت اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی صورت اپنے کیریئر اور خوابوں پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔
پاکستان کی نوجوان اداکارہ دنانیر مبین نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح ان کا کام، اہداف اور ذاتی ترقی ہے۔ اور وہ محبت کی خاطر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کو قربان کرنے پر یقین نہیں رکھتیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ کسی شخص کو حاصل کرنے کے لیے اپنی شناخت یا مستقبل کو نقصان نہیں پہنچائیں گی۔ وہ اپنی موجودہ زندگی سے مطمئن ہیں۔ اور اپنے کام پر مکمل توجہ دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر کو مزید بہتر انداز میں آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ محبت زندگی کا اہم پہلو ضرور ہے، مگر وہ اسے اپنی کامیابیوں پر غالب نہیں آنے دیں گی۔
انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مداح اکثر انہیں مختلف ساتھی اداکاروں کے ساتھ جوڑتے رہتے ہیں۔ اگرچہ وہ اسے ڈراموں کی مقبولیت سمجھتی ہیں، تاہم ایسی افواہوں کے اثرات ان کی فیملی پر بھی پڑتے ہیں۔
دنانیر مبین نے کہا کہ ان کے والدین بعض اوقات سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں سے پریشان ہو جاتے ہیں۔ جس کے باعث یہ صورتحال کبھی کبھار ان کے لیے مشکل بن جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:شامی صدر احمد الشرع نے اپنے بھائی مہر الشرع کو اہم سرکاری عہدے سے ہٹا دیا
وہ اپنی نجی زندگی اور کیریئر کے درمیان واضح توازن رکھنا چاہتی ہیں اور فی الحال ان کی تمام تر توجہ اپنے روشن مستقبل پر مرکوز ہے۔









