بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ریکو ڈک منصوبے پر اہم پیشرفت، بیرک کمپنی تکمیل کیلئے پرعزم،علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک(ali pervaiz malik) نے بیرک کمپنی کے چیئرمین جان تھارنٹن سے ملاقات کی جہاں ریکوڈک منصوبے پر اہم پیش رفت ہوئی اور کمپنی نے منصوبہ مکمل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بیرک کمپنی کے چیئرمین جان تھارنٹن کی ملاقات

اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور بیرک کے چیئرمین جان تھارنٹن کے درمیان ملاقات میں ریکوڈک میں جاری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جان تھارنٹن نے کہا کہ بیرک کمپنی ریکوڈک منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے پر عزم ہے، ریکو ڈک منصوبہ کے لیے حکومت پاکستان کی مسلسل سپورٹ کو سراہتے ہیں۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ اور معدنی شعبے کی ترقی کے لیے منصوبہ اسٹریٹجک اہمیت رکھتا ہے، ریکوڈک پاکستانی معدنیات کے شعبے کے لیے فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

مزید پڑھیں:نئے جننگ سیزن سے قبل روئی ذخائر میں بڑی کمی، عدم دستیابی کا خطرہ

انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے سرمایہ کاری، روزگار اور ترقی کے مواقع بڑھیں گے۔