موسم(weather) کی خرابی اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی صورتحال کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر ہوگیا۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس سے خلیجی ممالک کی 30 پروازیں منسوخ کردی گئیں، لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی، ابو ظہبی، شارجہ، بحرین، کویت اور قطر جانے والی 8 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق کراچی ائیرپورٹ سے خلیجی ممالک کی 12 پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد ائیرپورٹ سے خلیجی ممالک کی 6 پروازیں منسوخ کی گئیں، سیالکوٹ ائیرپورٹ اور ملتان ائیرپورٹ سے بھی 2، 2 پروازیں منسوخ ہوئیں۔
مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ نے حق مہر سے متعلق اہم فیصلہ جاری کردیا
دوسری جانب رات گئے موسم کی خرابی کے باعث اندرونِ ملک جانے اور آنے والی 20 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔
لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی 6 پروازیں متاثر ہوئیں، جبکہ کراچی سے لاہور اور اسلام آباد کی 8 پروازیں بھی متاثر رہیں، ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملتان، فیصل آباد اور پشاور سے آنے جانے والی 6 پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔









