ملک بھر میں عید الاضحیٰ (Eid ul Zoha weather)کے دوران موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی جبکہ حالیہ سسٹم کے تحت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آئندہ دو روز تک بارش کا امکان ہے۔
عید سے متعلق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش کا حالیہ سلسلہ تھمنے کے بعد گرمی میں بتدریج اضافہ ہوگا اور عید سے قبل بارش برسانے کا ایک اور سلسلہ آنے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی پیشگوئی نہیں کی جا سکتی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حالیہ پیشگوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ گزرنے کے بعد گرمی میں اضافہ ہوگا اور عید کے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:پاک چین کے درمیان 13 ارب ڈالرز سے زائد کے معاہدو ں پر دستخط ہوچکے، پاکستانی سفیر
النینو سے متعلق ڈائریکٹر میٹ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اگر بحرالکاہل میں النینو متحرک ہو جائے تو مون سون کے دوران جنوبی ایشیائی ممالک میں بارش قدرے کم ہو جاتی ہیں۔









