اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینئر سیاسی رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی، صوبائی وزیر سردار عبد الرحمان کھیتران، رکن بلوچستان اسمبلی سردار چنگیز مری اور میر خدا بخش مری شامل تھے۔
ملاقات میں بلوچستان کی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور صوبے کے قدرتی وسائل سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں:ریڈیو پاکستان کےپینشنرز شدید مالی مشکلات کا شکار، واجبات ادائیگی کی اپیل
وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت کے تعاون سے بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔









