بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت کا خط ڈپٹی اسپیکر کو موصول

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا خط ڈپٹی اسپیکر کو موصول ہوگیا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی نے بھی ڈپٹی اسپیکر کو خط لکھ دیا ہے۔ پارلیمانی لیڈر ساجداحمد خان نے ق لیگ کے ارکان کو پرویز الہٰی کو ووٹ دینے کا پابند کیا ہے۔پارلیمانی لیڈر کے خط میں کہا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کے وزیر اعلیٰ کیلئے امیدوار ہیں۔ پارلیمانی لیڈر ساجد احمد خان نے خط میں لکھا کہ ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 21 جولائی کو ہوا۔