لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مونس الہٰی عادت سے مجبور جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عطاءاللہ تارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ کے پارلیمانی پارٹی کے خط کی غیر قانونی حیثیت اپنی جگہ، یہ خط جعلی اور آج جاری کیا ہوا لگتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اس کی خبر اور ویڈیو کیوں جاری نہیں کی گئی؟ الیکشن مہم بہت عرصے سے چل رہی تھی اور اجلاس کا خیال آپ کو الیکشن سے ایک دن پہلے یاد آیا؟
انہوں نے کہا کہ یہ رن آف الیکشن ہے، آپ نے تسلیم کر لیا پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس ہوا ہی نہیں تھا، مونس الہٰی عادت سے مجبور جھوٹ اور فریب سے کام لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اہم ترین اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو گا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الہیٰ اور حکومتی امیدوار حمزہ شہباز مدمقابل ہیں۔
ق لیگ کے ووٹ گنے جائیں گے یا نہیں ،فیصلہ ڈپٹی اسپیکر کریں گے،عطااللہ تارڑ








