ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان زون کی ہدایات پر وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA) کی ٹیم نے، انسپکٹر ادریس خان کی سربراہی میں، پاک افغان بارڈر چمن پر غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے کامیاب کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم گل علی ولد عبداللہ جان سکنہ چمن کو گرفتار کیا گیا، جو بھاری مقدار میں ملکی کرنسی غیر قانونی طور پر سرحد پار اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ شناخت اور ذاتی تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5 کروڑ 25 لاکھ 29 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون برآمد کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے شمار قربانیاں دیں ،عطا تارڑ
ملزم کو برآمد شدہ رقم سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف آئی اے دفتر منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے قومی معیشت کے تحفظ اور سرحدی نگرانی کو مؤثر بنانے کیلئے کرنسی اسمگلنگ اور مالی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔









