سابق انگلش وکٹ کیپر سارہ ٹیلر(wicket keeper sara tailer) کو انگلینڈ کی مینز کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کوچ مقرر کر دیا گیا جس کے بعد وہ انگلینڈ کی سینئر مینز ٹیم کی کوچنگ اسٹاف میں شامل ہونے والی پہلی خاتون بن گئیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے سارہ ٹیلر کی تقرری کا اعلان کیا۔ وہ یہ ذمہ داری عارضی طور پر سنبھالیں گی جبکہ مستقل فیلڈنگ کوچ کارل ہاپکنسن اس وقت آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز کے ساتھ مصروف ہیں۔
سارہ ٹیلر کو خواتین کرکٹ کی تاریخ کی بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے 2006 سے 2019 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 226 بین الاقوامی میچز کھیلے جبکہ 2017 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ رہیں۔
انگلینڈ کے مینز کرکٹ ڈائریکٹر روب کی نے سارہ ٹیلر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شعبے کی بہترین کوچز میں شامل ہیں اور انگلینڈ لائنز کے ساتھ ان کی کارکردگی انتہائی متاثر کن رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سارہ ٹیلر اس سے قبل سسیکس مینز ٹیم، مانچسٹر اوریجنلز اور انگلینڈ لائنز کے ساتھ بھی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔سارہ ٹیلر کو خواتین کرکٹ کی تاریخ کی بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے









