فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے پر برقرار رہی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی دس گرام سونے کے نرخ 3لاکھ 64ہزار 914روپے کی سطح پر برقرار رہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور فی اونس قیمت 4 ہزار 031 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔
ملک میں چاندی کی قیمت میں 86 روپے کی کمی ہونے سے فی تولہ نرخ 5ہزار 768روپے کی سطح پر آ گئے ، دس گرام چاندی کی قیمت 73روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد قیمت 4ہزار 945روپے کی سطح پر آگئی۔
صرافہ مارکیٹ میں قیمتوں کا یہ استحکام خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے اہمیت رکھتا ہے، تاہم سونے کی آئندہ قیمتوں کا انحصار عالمی مارکیٹ میں نرخوں اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر سمیت دیگر عوامل پر ہوگا۔
مزید پڑھیں:کار سرکار مداخلت کیس: ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10،10 سال قید
بزنس ریکارڈر کے مطابق 27 اکتوبر کو فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے تھا جبکہ 28 اکتوبر کو اس میں 3 ہزار 500 روپے اضافہ ہوا اور قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی۔ 10 گرام سونا بھی 28 اکتوبر کو 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے پر پہنچا تھا۔









