مدینہ منورہ(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ پنجاب کا ر ن آف الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکی خط کے بعد گجراتی خط بازی لے گیا ،صیاد اپنے ہی جال میں پھنس گیا ۔اپنے ایک بیان میں جاویداقبال بٹ نے کہاکہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے حوالے سے آج پی ٹی آئی کا ہتھیار اسی کے اپنے خلاف ہی استعمال ہوگیا ۔ شجاعت کی بزرگی اور زرداری کی عظمت کو سلام، نواز شریف قسمت کا ولی ہے،ان کے سپر ہٹ سیکسر بال سے حمزہ شہباز شریف کو بحال اور عمرانی ٹولہ نڈھال اور سیاسی برا حال ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو 22 سالہ سیاسی تجربہ کے بعد 22 تاریخ بھی ہمیشہ یاد ر ہے گی جن کا پنجاب فتح کرنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے۔ حمزہ شہباز شریف کو اس شاندار کامیابی و کامرانی پر مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، مرد حر آصف زرداری ، چودھری شجاعت اور رہبر پی ڈی ایم مولانا فضل والرحمان ،وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دیتے ہیں۔
جاوید اقبال بٹ کی حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ر ن آف الیکشن جیتنے پر مبارکباد








