بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مونی رائے اور سورج نمبیار راہیں جداکرلیں، چار سال بعد علیحدگی کا اعلان

 بھارتی اداکارہ مونی رائے(Mouni Roy) اور ان کے شوہر سورج نمبیار نے شادی کے چار سال بعد علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دونوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو بھی کر دیا ہے، جس کے بعد مداحوں اور شوبز حلقوں میں ان کی علیحدگی کی خبریں تیزی سے گردش کرنے لگیں۔

2022 میں گوا میں شادی ہوئی تھی

مونی رائے اور سورج نمبیار نے جنوری 2022 میں گوا میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کی تھی، جس میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔

ان کی شادی کی تصاویر اور تقریبات سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوئی تھیں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کو خوب پذیرائی ملی تھی۔

مزیدپڑھیں:ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے GRE/HAT ٹیسٹ لازمی قرار،نئی پالیسی کانوٹیفکیشن جاری

مداحوں میں افسوس کی لہر

علیحدگی کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ تاہم دونوں شخصیات کی جانب سے تاحال علیحدگی کی وجوہات سے متعلق کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔

مونی رائے کا شوبز کیریئر

مونی رائے بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں۔ انہوں نے متعدد مقبول ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے ذریعے شہرت حاصل کی، جبکہ ان کی فیشن اور سوشل میڈیا سرگرمیاں بھی مداحوں میں خاصی مقبول رہتی ہیں۔