بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی میں تلخ کلامی

لاہور(ممتاز رپورٹ) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین سے سابق صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ رات پانچ گھنٹے کی ملاقات کے دوران خط پر دستخط کرا کے اپنے پاس رکھ لیا تھا ،یہ خط وہ اپنے وکلاء سے تیار کرا کے ساتھ لائے تھے ۔ جمعہ کی رات یہاں ذرائع نے بتایا کہ اس خط کے بارے میں ن لیگ کی قیادت بھی جمعہ کی دوپہر تک لاعلم تھی ، حمزہ شہباز جب ن کے ارکان اسمبلی کے ہمراہ پنجاب اسمبلی پہنچے تو اس وقت زرداری نے حمزہ کو فون کر کے پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ جیت گئے ہیں ، اس فون کے بعد ن لیگ کے کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو بھی کچھ سن گھن ملی تو پرویز الٰہی نے مونس الٰہی کو گھر کی طرف دوڑایا تاکہ چودھری شجاعت کا ویڈیو بیان ریکارڈ کر کے لائے ۔ ذرائع کے مطابق جب مونس الٰہی گھر پہنچے تو انہوں نے چودھری شجاعت سے پرویز الٰہی کے حق میں ویڈیو بیان دینے کی درخواست کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا اور کہا کہ وہ آصف زرداری کو دستخط کر کے خط دے چکے ہیں ، اس سے منحرف نہیں ہوں گے ۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر مونس نے ویڈیو کال سے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی میں بات بھی کرائی لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی ، شجاعت نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر سخت جملوں کا تبادلہ ہوا