بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’’پاکستان میں تبدیلی نہیں آنے دی جاتی”، شبر زیدی کا چونکا دینے والا بیان

لاہور،سابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی(shabbir zadi) نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ نظام اصلاحات قبول نہیں کرتا اور جو بھی اسے بدلنے کی کوشش کرے، نظام اسے چند ماہ بعد باہر نکال دیتا ہے۔

ایک انٹرویو میں شبر زیدی نے انکشاف کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں وہ شدید دباؤ کا شکار رہے اور اپنی مرضی کی اصلاحات نافذ نہ کر سکے۔ ان کے مطابق انہوں نے پراپرٹی ویلیو ایشن، تاجروں کی رجسٹریشن اور بینک ٹرانزیکشنز کو دستاویزی بنانے کی تجاویز دی تھیں، تاہم ان پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں ہزاروں اضافی ملازمین موجود ہیں اور ادارے کو جتنے زیادہ اختیارات دیے جائیں گے، اتنی ہی کرپشن بڑھے گی۔

مزید پڑھیں:پچ بیٹنگ کیلئے اچھی تھی، ہم بڑی پارنٹر شپ نہیں بنا سکے، بابر اعظم

شبر زیدی کے مطابق پاکستان میں اصل تبدیلی افراد سے نہیں بلکہ جدید نظام اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔