لاہور، لیگی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار(uzma kardar injured) جم میں ورزش کرتے ہوئے سر پر راڈ لگنے سے زخمی ہوگئیں۔ عظمیٰ کاردار کو سروسز اسپتال میں سرپر ٹانکے لگائے گئے۔
عظمیٰ کاردار کا کہنا ہے کہ میں روزانہ جم خانہ میں تقریباً ایک گھنٹہ ٹریننگ کرتی ہوں، آج وزن کی ٹریننگ کے دوران راڈ ٹھیک سے بند نہیں کرپائی، جس کے باعث راڈ سر پر آکر لگا۔
لیگی رہنما نے کہا کہ عمومی طور پر میرا ٹرینر میرے ساتھ ہوتا ہے، ٹرینر ان چیزوں کا اچھےسےخیال رکھتا ہے، نجی اسپتال سے ابتدائی طبی امداد لے لی ہے، طبی عملہ نے بلیڈنگ روک کرڈریسنگ کردی ہے۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف، قطری وزیراعظم اہم رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو
ایم پی اے عظمیٰ کاردار سروسز اسپتال سے ٹریٹمنٹ لینے کے بعد گھر روانہ ہوگئیں۔









