اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت (political and army leadership)کے مؤثر اشتراک نے عالمی سطح پر ملک کا مثبت اور مضبوط تشخص اجاگر کیا ہے۔
برطانوی جریدے The Sunday Times کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا آج پاکستان کو ایک ایماندار، ذمہ دار اور قابلِ اعتماد ثالث کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
ن کے مطابق ایران، امریکا اور خلیجی ممالک سمیت مختلف عالمی قوتیں امن مذاکرات کیلئے پاکستان پر اعتماد کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:وقت کم، ایران فوری حرکت کرے ورنہ کچھ باقی نہیں رہیگا: ٹرمپ دھمکی
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلئے مسلسل سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور عالمی امن کیلئے اپنی بہترین کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود حکومت نے معیشت کو سنبھالا دیا اور مہنگائی کو سنگل ڈیجٹ تک لانے میں کامیابی حاصل کی۔









