بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں مندی، سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (Pakistan Stock Exchange) میں آج کاروباری سرگرمیوں کے دوران شدید مندی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد پر بھی منفی اثر پڑا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 3 ہزار 791 پوائنٹس کی بڑی کمی کے بعد ایک لاکھ 61 ہزار 805 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دن بھر انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا اور 3 ہزار 355 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں ٹریڈ کرتا رہا، جبکہ دورانِ کاروبار اس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 64 ہزار 939 پوائنٹس رہی۔

مزید پڑھیں؛انمول عرف پنکی کیس: جیل کورٹ میں ٹرائل کا فیصلہ

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 49 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت تقریباً 19 ارب روپے رہی۔ مندی کے باعث مارکیٹ کی مجموعی سرمایہ کاری (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں بھی 399 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جو کم ہو کر 17 ہزار 990 ارب روپے رہ گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 65 ہزار 596 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج کی کمی کو ایک نمایاں منفی رجحان قرار دیا جا رہا ہے۔