بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں تین ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور ہائیکورٹ (Lahore High Court) میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تین ماہ کی تعطیلات دینے کے حکومتی فیصلے کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر کی گئی، جس پر جسٹس خالد اسحاق کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں حکومت پنجاب، محکمہ اسکول ایجوکیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے تین ماہ کی موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس سے تعلیمی سرگرمیاں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مزید پڑھیں؛وزارت داخلہ کا اعتراف: شناختی دستاویزات کی چھپائی پر اخراجات آمدن سے زیادہ رہے

درخواست گزاروں کے مطابق پاکستان میں تعلیمی سال پہلے ہی محدود ہو کر تقریباً 120 دن رہ گیا ہے، جبکہ امریکا، انگلینڈ اور دیگر ممالک میں تعلیمی سال 230 دن تک جاری رہتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل تعطیلات طلبہ کی تعلیم اور تعلیمی معیار پر منفی اثر ڈال سکتی ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ تین ماہ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے اور موسم گرما کی تعطیلات کو 6 سے 8 ہفتوں تک محدود کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔