بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ثناء یوسف قتل کے ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی گئی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا سٹار ثنا یوسف(Sana Yousuf) قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی ملزم عمر حیات کو سزائے موت سنا دی۔ عدالت نے منگل کے روز محفوظ فیصلہ جاری کیا، جس میں ملزم کو قتل کے جرم میں سخت سزا دی گئی۔

عدالت کا اہم فیصلہ

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم عمر حیات کو سزائے موت کا حکم دیا۔ عدالت نے قتل کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت بھی سخت سزائیں سنائیں۔

مزیدپڑھیں:عمر گل نے شاہین آفریدی سے اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا

اضافی سزائیں اور جرمانہ

عدالت نے ملزم کو ڈکیتی کی دفعات کے تحت 10 سال قید اور گھر میں داخل ہونے کی دفعات کے تحت مزید 10 سال قید کی سزا سنائی۔ اس کے علاوہ ملزم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت اور گواہان

ثنا یوسف قتل کیس کی 50 سے زائد سماعتیں ہوئیں جبکہ چالان میں 31 گواہان کی فہرست شامل کی گئی تھی۔ مجموعی طور پر 27 گواہوں نے عدالت میں اپنے بیانات ریکارڈ کروائے، جن میں مقتولہ کی والدہ اور پھوپھی بھی شامل تھیں، جنہوں نے چشم دید گواہان کے طور پر بیان دیا۔

ملزم کی گرفتاری کیسے ہوئی؟

پولیس کے مطابق مقتولہ کے دو موبائل فون تھے جن میں سے ایک ملزم اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے بتایا کہ پولیس نے سوشل میڈیا روابط، سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مشتبہ افراد کی شناخت کی۔

سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی سے سراغ

ڈی آئی جی کے مطابق ملزم نے جائے وقوع سے فرار ہوتے وقت ماسک پہن لیا تھا، جس کی وجہ سے شناخت میں مشکلات پیش آئیں۔ تاہم پولیس نے مختلف فوٹیجز اور سوشل میڈیا ڈیٹا کو ملا کر مشتبہ افراد کی فہرست تیار کی اور بالآخر موبائل نمبر ٹریس کرنے کے بعد فیصل آباد سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔