بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہندوتوا کی حد، بھارتی سپریم کورٹ نے آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دیدی

نئی دلی، بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ(Indian supreme court) میں آوارہ کتوں کی منتقلی کی درخواست میں ترمیم سے متعلق سماعت ہوئی جس میں عدالت نے حکام کو آوارہ کتوں کو مارنے کی اجازت دی ہے۔

جسٹس وکرم ناتھ، جسٹس سندیپ مہتا اور جسٹس این وی انجاریا کی بینچ نے درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے عوامی مقامات پر آوارہ کتوں کی موجودگی کو خطرناک قرار دیا۔

عدالت کا کہنا تھا کہ جانوروں کی پیدائش پر قابو پانے کے قوانین اور دیگر قابل اطلاق قانونی پروٹوکول کے مطابق انسانوں کیلئے خطرناک ثابت ہونے والے کتوں کو مارا جاسکتا ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ وہ ان واقعات کو نظر انداز نہیں کر سکتے جن میں جانوروں نے لوگوں بالخصوص بچوں پر حملہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:انمول پنکی کوکین کیس میں کئی معتبر نام سامنے آسکتے ہیں: آئی جی سندھ

اس کے علاوہ عدالت نے ریاستی حکومتوں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پہلے کی ہدایات پر عمل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔