بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انمول پنکی کوکین کیس میں کئی معتبر نام سامنے آسکتے ہیں: آئی جی سندھ

جو منشیات کا کام کررہے ہیں انہیں نہیں بخشیں گے، پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہیں اس پر فلم بن جائے: جاوید اوڈھو

کراچی چیمبر کے دورے کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ حکومت سندھ کے تعاون سے منشیات کے خاتمے پر کام کر رہے ہیں، ایک ہزار سے زائد مجرموں کو پکڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات استعمال کرنے والے اور بیچنے والے میں فرق ہے، جو منشیات کا کام کر رہے ہیں انہیں نہیں بخشیں گے، ٹاسک فورس بنا رہے ہیں، ہر شہری کا فرض ہے کہ معلومات فراہم کرے۔

پنکی کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ پنکی زیادہ تر لاہور میں رہتی تھی اور اس کیس میں کئی معتبر نام ہیں، بہت سے لوگوں کے نام نکل سکتے ہیں تاہم میری میڈیا سے درخواست ہے کہ پنکی کو گلیمرائز نہ کریں کہ کہیں اس پر فلم بن جائے۔

آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ کچےمیں آپریشن نجات مہران شروع کیا، 600 سے زائد ڈاکویا تو مارےگئے یا پکڑےگئے یا انہوں نے ہتھیار ڈالے۔

مزید پڑھیں:سان ڈیاگو میں اسلامک سنٹر پر حملہ؛ 3 افراد جاں بحق، حملہ آوروں کی خودکشی

اب سندھ میں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں ہے جبکہ کراچی میں بھی امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔