بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلہٹ ٹیسٹ کا چوتھا دن، پاکستان کو جیت کیلئے 121 رنز، بنگلا دیش کو 3 وکٹ درکار

سلہٹ ٹیسٹ میں پاکستان کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم جیت(Team needs to win) کے لیے 437 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی ہے۔

437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے دن کھیل کے اختتام پر 7 وکٹ پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔ محمد رضوان 75 اور ساجد خان 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔پاکستان کو جیت کے لیے 121 رنز اور بنگلا دیش کو 3 وکٹ درکار ہیں۔

اس سے قبل آج چوتھے دن کا آغاز پاکستانی اوپنر اذان اویس اور عبد اللہ فضل نے کیا مگر 27 کے مجموعی اسکور پر عبد اللہ فضل 6 رنز بنا کر ناہید رانا کا شکار ہوئے، اس کے بعد اذان اویس بھی 41 کے مجموعے 21 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

دو وکٹ کے نقصان کےبعد بابر اعظم اور شان مسعود نے اچھی شراکت قائم کی تاہم بابر اعظم 52 گیندوں پر 47 رنز بنا کر تیج الاسلام کا شکار بن گئے جبکہ شان مسعود 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے سلہٹ ٹیسٹ میں بنگلا دیش نے پہلی اننگز میں 278 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 232 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور 46 رنز کے خسارے میں چلی گئی۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان، سرچ اینڈ سینیٹائزیشن آپریشن ، 22 خوارج ہلاک، آئی ایس پی آر

بنگلادیشی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 390 رنز بنائے اور 46 رنز کی برتری کے ساتھ پاکستان کو جیت کے لیے 437 رنز کا ہدف دیا۔