بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستانی عازمین حج کے کھانوں پر 1086 کروڑ روپے سے زائد خرچ ہونے کا انکشاف

سرکاری حج اسکیم(Government Hajj Scheme) کے تحت رواں سال سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمین کے کھانوں کے انتظامات پر اربوں روپے خرچ کیے جا رہے ہیں، جہاں حاجیوں کو روزانہ تین وقت معیاری اور گرم کھانا فراہم کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی عازمین حج کی خوراک پر مجموعی طور پر 14 کروڑ 48 لاکھ سعودی ریال سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، جو پاکستانی کرنسی میں 1086 کروڑ روپے سے زیادہ بنتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہر حاجی کے کھانے پر یومیہ تقریباً 36 سعودی ریال خرچ کیے جا رہے ہیں، جس کی مالیت پاکستانی روپے میں تقریباً 2700 روپے بنتی ہے۔

سعودی عرب میں موجود پاکستانی عازمین کو روزانہ ناشتے، دوپہر اور رات کے کھانے میں مختلف پاکستانی اور روایتی پکوان فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ دورانِ حج بہتر سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

مزیدپڑھیں:بیرسٹر گوہر دھرنے میں حکومتی پیغام لے کر آئےسہیل آفریدی کابڑا دعویٰ آگیا

ناشتے کے مینیو میں پراٹھا، انڈے، چائے، حلوہ اور ٹوسٹ شامل کیے گئے ہیں، جبکہ دوپہر کے کھانے میں بریانی، قورمہ، دال، چاول اور سلاد پیش کیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق کھانوں کی تیاری میں صفائی، معیار اور غذائیت کا خصوصی خیال رکھا جا رہا ہے تاکہ عازمین کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوشش ہے کہ پاکستانی حاجیوں کو قیام کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں، اسی لیے کھانے کے معیار اور بروقت فراہمی کے نظام کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔